نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام طلب کر لیے ہیں۔

اس ضمن میں وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ اسد قیصر نے خط آئین کی شق 224 اے ون کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں۔

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا، کوشش ہے کل فیصلہ سنا دیں، چیف جسٹس

پارلیمانی کمیٹی کیلئے وزیر اعطم اور قائد حزب اختلاف سے 4،4 ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔ْ


متعلقہ خبریں