اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپناخاتمہ کر دیا۔
شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وفاداری کا اصول راشد منہاس شہید طے کر گئے تھے۔ اگر زندگی دشمن کی قید و غلامی میں ہو گی تو اپنے ہاتھوں آپ زندگی ختم کر کے غلامی سے انکار کر دو۔
انہوں نے لکھا کہ پوری قوم کو راشد منہاس شہید پر فخر ہے۔
گزشتہ روز کی صورتحال پر شہباز گل نے مزید لکھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپنا خاتما کر دیا، غلامی کسی صورت قبول نہیں۔
وفاداری کا اصول راشد منہاس شہید طے کر گئے تھے۔اگر زندگی دشمن کی قید و غلامی میں ہو گی تو اپنے ہاتھوں آپ زندگی ختم کر کے غلامی سے انکار کر دو۔پوری قوم کو فخر ہے ان پر
پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپناخاتما کر دیا
غلامی کسی صورت قبول نہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 4, 2022
یاد رہے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے رولنگ روک دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کی رو کے منافی ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ تحریک اعتماد عالمی سازش کے تحت لائی جا رہی ہے اسے مسترد کرتے ہیں، وفاقی وزیر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات بالکل درست ہیں۔