مارکل برطانوی شہزادی بننے کے بعد شہریت کی منتظر


لندن: میگھن مارکل برطانیہ کی شہزادی بن گئیں لیکن ’شہری‘ بننے کےلیے ابھی انہیں پانچ سال طویل صبرآزما انتظارکرنا پڑے گا۔

برطانوی شہریت کے حصول کی خاطر رائج  نظام کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران شہزادہ ہیری کی اہلیہ صرف 15 ماہ کے لیے بیرون ملک جا سکیں گی۔

شہزادی میگھن مارکل کو برطانوی سماج سے متعلق ایک ٹیسٹ بھی پاس کرنا لازمی ہوگا۔ شہزادی کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے خاوند کی سالانہ آمدنی کم از کم 16.5 ہزار پاؤنڈز ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہزادہ ہیری کی نوکری ’چھوٹ ‘گئی ہے اور وہ آج کل بیروزگار ہیں۔اس صورتحال میں شہزادی کے لیے لازم ہے کہ وہ بتائیں کہ ان کے خاوند کی جمع پونجی کم از کم ساڑھے 62 ہزار پاؤنڈز مالیت کی ہے۔

برطانوی قوانین کے مطابق کوئی بھی ایک شرط پوری نہ کرسکنے پر شہزادی میگھن مارکل کو برطانوی شہریت نہیں مل سکے گی۔

میگھن مارکل کا بچپن لاس اینجلس امریکہ میں گذرا اوراب وہ عرصے سے ٹورنٹو، کینیڈا میں مقیم ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے نے لکھا تھا کہ امریکہ کے جس علاقے میں وہ پلی بڑھیں اسے ’بلیک بیورلی ہلز‘ کہا جاتا ہے اور وہاں ایک گھر کی اوسط قیمت سات لاکھ اکہتر ہزار ڈالرز ہے۔


متعلقہ خبریں