معروف ٹی وی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مومنہ درید کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا


معروف ٹی وی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مومنہ درید کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا. مومنہ درید نے ہم سفر ،زندگی گلزار ہے، صدقے تمہارے سمیت کئی سپر ہٹ ڈرامے اور بن روئے ، سپر اسٹار اور پرواز ہے جنون جیسی سپر ہٹ فلمیں پروڈیوس کیں۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز ) سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے والی مومنہ درید ملک کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاوس مومنہ درید پروڈکشن کی سربراہ ہیں۔

مومنہ درید نے لکس اسٹائل ایوارڈز، ہم ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ ان کی پروڈکشن میں اب تک ہم سفر، زندگی گلزار ہے، صدقے تمہارے، من مائل، اڈاری، یقین کا سفر، رانجھا رانجھا کردی، چپکے چپکے جیسے کئی سپر ہٹ اور ایوارڈ جیتنے والے ڈرامے ریلیز ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہٹ ڈرامے، سپر ہٹ فلمیں: مومنہ درید کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان

مومنہ درید فلم بن روئے کی کو ڈائریکٹر بھی تھیں ان کی پروڈکشن میں بن روئے، پرواز ہے جنون اور سپر اسٹار جیسی سپرہٹ فلمیں شامل ہیں۔

مومنہ درید ملک بھر میں خواتین کے حقوق کی بلند آواز ہیں، وہ بچوں اور خواتین کے مسائل پر کئی ڈرامے بنا کر معاشرے میں آگہی بھی پھیلارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں