اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں، حماد اظہر

اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے چند دن پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔

آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے،انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بمقابلہ چند کرپٹ خاندان ہیں۔

وزیراعظم سے کراچی کے ایم این ایز کی ملاقات: نجیب ہارون اور عامر لیاقت کی عدم شرکت

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے اپنی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

’’گیم از اوور‘‘ نواز شریف نے عمران خان کو گھر میں گھس کر مارا، مریم نواز

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو واپس زرداری، شریف اور فضل الرحمان کے تاریک دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کے لیے آج ناکامیوں کا دن ہے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز،زرداری اورفضل الرحمان کے لیے آج ناکامیوں کا دن ہے۔

ڈی چوک نہیں، پریڈ گراونڈ : تحریک انصاف کے 27 مارچ کے جلسہ کی جگہ تبدیل

فرخ حبیب نے کہا کہ پہلی ناکامی 14 روز میں اجلاس بلانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں جا کر بات کریں، دوسری ناکامی تحریک انصاف کا جلسہ بھی نہیں روکا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ آئین سب کو پرامن جلسوں کی اجازت دیتا ہے۔


متعلقہ خبریں