“سرکٹ” احمقانہ کردار تھا، سنجے دت کی وجہ سے کیا، ارشد وارثی


نئی دہلی: بھارت کے معروف اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں “سرکٹ” احمقانہ کردار تھا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ انہوں نے فلم میں “سرکٹ” کا کردار سنجے دت کی وجہ سے کیا تھا اور فلم ساز راجکمار ہیرانی بھی جانتے تھے کہ یہ ایک احمقانہ کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں سرکٹ کے کردار کے لیے مکرند دیش پانڈے کو پہلے آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں “سرکٹ” کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی اسی کردار کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے تھے تاہم فلم “سحر” اور فلم “جولی” کی وجہ سے بھی ارشد وارثی کو بہت پذیرائی ملی تھی۔


متعلقہ خبریں