تین بڑے چور خاندانوں کو مائنس کر دیں تو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، غلام سرور

فائل فوٹو


ٹیکسلا: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اگر تین بڑے چور خاندانوں کو مائنس کر دیں تو ہم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کا دو ایم این ایز کے ہمراہ سندھ ہاؤس پردھاوا، گیٹ توڑ کر اندر داخل

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ اپوزیشن میں اچھے لوگ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف عالمی سازشوں کا شکار ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے مل کر ان سے اقتدار کی بھیک مانگی، ثابت ہوتا ہے کہ مولانا پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سندھ ہاؤس پر حملے کا مقدمہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف درج

وفاقی وزیر نے کہا کہ تینوں اپوزیشن لیڈران کا لوٹا ہوا مال بیرون ملک ہے، مائنس عمران خان کے بارے سوچا ہی نہیں جا سکتا۔

جہانگیر ترین نے سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیدیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں۔


متعلقہ خبریں