تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی سے لاہور منتقل


اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر  پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ ژیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ  راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز لاہور میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی باتیں بعد میں کروں گا۔

پی سی بی کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر میچز لاہور منتقل کیے جا رہے ہیں، حتمی فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔ پی سی بی نے لاجسٹکس اور بائیو سیکیور ببل کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے شیڈول ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔


متعلقہ خبریں