وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کےخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا کرانے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور بہترین فائٹ بیک کیا۔ رضوان اورشفیق کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جس طرح انہوں نے مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ میچ دیکھ نہیں سکا۔ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اورمحاذ پرلڑرہا ہوں۔ جہاں میرے کھلاڑیوں کوبھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔
Unfortunately I could not watch this match as I am fighting on another front against match fixing where huge amounts of money are being used to lure my players!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022