قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں، شہبازگل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ساری زندگی گھٹیا سیاست میں مصروف لوگ اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کے معیار سے آلِ شریف و زرداری کوسوں دور ہیں اور ہمیں قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے، مریم اورنگزیب

شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ نے سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی کاروبار بڑھانے کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ سرکاری وسائل اور تحائف تک ہتھیانے والے ن لیگ کی پوری سیاست کرپشن پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے سیاست شروع ہی قوم کا پیسا لوٹنے کے لیے کی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی جرم ہے اور اس جرم پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران خان کو سزا دی جائے۔ عمران خان کا طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔


متعلقہ خبریں