کراچی: آسٹریلیا کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز، بلے بازی جاری


کراچی۔ شہر قائد میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بلے بازی جاری ہے جب کہ آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا لیے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر دال روٹی کے دیوانے

ہم نیوز کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بنا کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔

کراچی: آسٹریلیا کے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز، بلے بازی جاری

آسٹریلیا نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز اپنی پہلی نامکمل اننگز سے 215 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو عثمان خواجہ 127 اور ناتھن لیون صفر پر بلے بازی کر رہے تھے۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کے اسکورکو آگے بڑھایا لیکن 304 کے مجموعے پر ناتھن لیون 38 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

آسٹریلین کرکٹر میاں بیوی کی جوڑی، ایک ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں آگئی

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ بھی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عثمان خواجہ 160 رنز کی شاندا اننگز کھیل کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

کیمرون گرین کو 28 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے بولڈ کیا جب کہ ایلکس کیری نے 93 رنز کی اننگز کھیلی اور بابر اعظم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو جب کہ نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کرکٹ آسٹریلیا پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ ملکی سیریز کرانے کا خواہشمند

اعداد و شمار کے تحت کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اب تک 180 اوورز کھیل چکا ہے۔ آسٹریلیا کی ایشیا میں 42 سال میں یہ سب سے طویل اننگز ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی کسی مہمان ٹیم کی 60 سال میں یہ سب سے طویل اننگز ہے۔


متعلقہ خبریں