جے 10سی کی شمولیت پر خوشی ہوئی،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر خوشی ہے،فضا میں مظاہر ہ دیکھ کر دفاعی صلاحیت پر مزید یقین پختہ ہوگیا،کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا اورمسلح افواج کےباعث آج کوئی بیرونی طاقت ہم پردباؤنہیں ڈال سکتی۔

جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں، جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں ہر شعبے کے بہترین ماہرین موجود ہیں،ہمارے ما ہرین ملک سے باہر ہیں جن کو لانے کے لیے ہم نے اقدامات کرنےہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:جدید لڑاکا طیارے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت، وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، ائیر چیف

ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ،ہمار ے نوجوان ملک کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں،ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،افواج ا س وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ملک کے لوگ ان کے پیچھے ہوتے ہیں،بالاکوٹ میں پاکستان نے بھارت کو بہترین جواب دیا ،چین کا جے 10سی میں معاونت پر مشکور ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نےکہا کہ وہ اللہ کے مشکورہیں کہ ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا،جیسے ہی ٹیکس جمع ہوگا عوام کو سہولیات دیں گے،ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے ،صحت کارڈ اور احساس پروگرام کے تحت ریلیف دےرہےہیں۔

ملک کی سمت درست ہے،معیشت بہترہورہی ہے،حکومت نےنچلےطبقےکیلئےاقدامات کیے۔


متعلقہ خبریں