جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑے اور نکل گئے،فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور نکل گئے۔

ٹوئٹر پر فوادچوہدری نے لکھا کہ جمیعت کے لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیا تھا، لیکن واقعے سے جعلی دانشورایک بارپھرظاہرہوگئے، جوبغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے بازنہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی کی جمیعت میں شمولیت

وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ اپوزیشن اورمیڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں، جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔


دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے لکھا کہ فضل الرحمن صاحب رات بھر ادھر ادھر فون کرتے رہے مافیاؤں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں میری کچھ عزت رہ جائے گی۔

پھر اپنے بندوں سے معافی منگوائی، ایک ہی رات میں سارا بخار اتر گیا۔ اصلولاً انہیں چھوڑنا نہیں چاہئے تھا لیکن ہم انہیں اس بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔


متعلقہ خبریں