سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک


راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 7 کارندے مارے گئے ہیں۔ آپریشن بلوچستان کے شہر تربت میں کیا گیا ہے۔

 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقےگور چوپ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے تحت آپریشن دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں کمانڈرحاصل ڈوڈا اور واشدل سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نےفرار ہونے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ہلاک دہشت گرد مکران ڈویژن میں حالیہ فائرنگ اور سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 5 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔

پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکہ، 56 افراد شہید

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔


متعلقہ خبریں