ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے اور آپ پہلے ہی ہارچکے ہیں۔

جنوبی صوبہ پنجاب کے قیام کی آئینی ترمیم پیش کرنیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جلسہ عام میں کی جانے والی تقریر پر اپنے ردعمل میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور طنز کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ گھبرا کیوں گئے ہیں؟ اور بوکھلائی ہوئی تقریریں کیوں کررہے ہیں؟

عمران خان استعفیٰ دیں ،نہیں تودو دن میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، بلاول بھٹو

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان کو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے اور نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس۔


متعلقہ خبریں