سعودی ولی عہد کا روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماسکو اور کیف میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں، یوکرینی سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی ولی عہد کو فون کیا تھا، کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے توانائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، صدر یوکرین
روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری آپریشن منصوبے کےمطابق چل رہا ہے، آپریشن کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، انھوں نےیوکرین میں لڑنے اور ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے مراعات کا بھی اعلان کیا۔
صدر پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی فوجی شہریوں کوانسانی ڈھال کےطورپراستعمال کررہے ہیں۔