محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور

محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔ 

سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

گذشتہ دنوں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صحافی محسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا آرڈیننس، مسلم لیگ ن کی درخواست ناقابل سماعت قرار

صحافی محسن بیگ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 23 فروری کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے رو بہ رو پیش کیا گیا تھا۔ مقدمے میں مارگلہ پولیس نے عدالت سے محسن بیگ کے مزید 2 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دوران سماعت جج نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا تفتیش مکمل ہو گئی ہے؟ کون سی ویڈیو لینی ہے کیا پولو گرافکس ٹیسٹ ہو گیا ہے؟


متعلقہ خبریں