قانون سازی عمران خان کی ذات کے لیے نہیں، عوام کے لیے ہے: فروغ نسیم

قانون سازی عمران خان کی ذات کے لیے نہیں، عوام کے لیے ہے: فروغ نسیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون سازی عمران خان کی ذات کے لیے نہیں، پاکستانی عوام کے لیے ہے۔

نیب کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق بیرسٹر فروغ نسیم نے یہ بات نیب ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نیب ترامیم پاکستان کے لیے ہیں، میری اپنی ذات کے لیے نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ہماری اکثریت تھی اوراپوزیشن کے ایک ممبر کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نیب دنیا کے تمام امور کا انچارج نہیں ہے، سپریم کورٹ

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ کی تاریخ ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو کر کمیٹی چلاتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم  نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کریمنل ریفارمز میں 700 سے ساڑھے 700 ترامیم شامل ہیں۔

ہر طاقتور شخص کا احتساب ہونا چاہیے، فروغ نسیم

انہوں نے کہا کہ کریمنل ریفارمز میں ایف آئی آر، انویسٹی گیشن، ٹرائل، چالان اور دیگر ترامیم شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کے ذریعے سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مجھے ہر ایک نے دھکا دینے کی کوشش کی، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ جو ثبوت ریکارڈ کرنے کے لیے سال لگتا تھا اب وہ تین چار دن میں ہوا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حوالے سے بہت ساری ریفارمز شامل کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں