اقلیتوں کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے ، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی  برادری کوبرابر کے حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے آج ننگرپارکر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت میں ختم کریں گے، آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی پیشہ ورانہ تیاریوں پر توجہ مرکوزرکھیں، کسی بھی چیلنج کےموثرجواب کیلئےتربیت جاری رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے مقامی ہندوبرادری نے بھی ملاقات کی، اقلیتوں کو محفوظ ماحول دینے پر ہندوکمیونٹی نے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکراچی اورڈی جی رینجرزسندھ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔


متعلقہ خبریں