حجاب تنازع، شبانہ اعظمی اور کنگنا رناوت آمنے سامنے


بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اداکارہ کم اور مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں کی ترجمان زیادہ لگتی ہیں۔

بھارت میں اس وقت انتہا پسند، مسلمان خواتین کے حجاب کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، اور ان کو ہراساں کر رہے ہیں، جس کا مسلمان خواتین دلیری اور بہادری سے سامنا کر رہی ہیں، لیکن اس میں بھی بالی ووڈ اداکارہ نے زہر اگلنا شروع کر دیا۔

کنگنا نے کہا کہ اتنی ہمت ہے تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں، آزاد ہونا سیکھیں نہ کہ اپنے آپ کو پنجرے میں قید کریں۔

تاہم بالی ووڈ کی سئنیر اداکارہ اور جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمیٰ نے کنگنا کو جواب دیتے ہوئے، پورے بھارت سے ہی سوال کر ڈالا، انہوں نے لکھا کہ اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کریں، افغانستان ایک مذہبی ریاست ہے اور جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا تو ہندوستان ایک سیکولر جمہوری جمہوری ریاست تھی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shabana Azmi (@azmishabana18)


یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں