پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر 19 جاں بحق

پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زدمیں آ کر 19 جاں بحق

کنڑ: افغانستان سے پاکستان جاتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آکر کم از کم 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پاک افغان بارڈر: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے دن حادثہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان کے ایک پہاڑی درے کو عبور کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روزآنہ بڑی تعداد میں افغان شہری روزگار یا تجارت کے لیے غیر قانونی طریقے سے پاکستان جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ پہاڑی سرحد کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے افغانستان میں پھنسی خاتون صحافی کو ملک واپس آنے کی اجازت دے دی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ کنڑ کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ نجیب اللہ حسن عبدل کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 19 نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنان مزید افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

واضح رہے کہ پاکستان 2670 کلو میٹر طویل سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سرحد ڈیورنڈ لائن کہلاتی ہے۔


متعلقہ خبریں