میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، یوسف رضا گیلانی

میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیج دیا ہے اور میں استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔

استعفیٰ بھجوادیا، اپوزیشن لیڈر رہنا نہیں چاہتا، ہمدردوں کی خاموشی سے پریشان ہوں: گیلانی

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا تعلق میری پارٹی کے ساتھ ہے اور مجھے یہ عہدہ پارٹی نے دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بل کی منظوری کی ذمہ داری چیئرمین پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے خود بل کے حق میں ووٹ دیا حالانکہ چیئرمین سینیٹ ہاوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے حکومت کا نہیں۔

بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ مسترد کردیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے استفسار کیا کہ بل کو انہیں خفیہ رکھنے کی ضرورت کیا تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہاوس میں بھی کہا تھا کہ اس کا کریڈٹ چیئرمین کو ملنا چاہیے۔

پروگرام کی میزبان سینئر صحافی مہر بخاری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی پی سے تعلق رکھنے والے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے پوری زندگی پارٹی کے لیے قربانی دی ہے، میں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کوئی ڈیل نہیں کی، اگر ڈیل کی ہوتی تو میں چیئرمین سینیٹ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  16 ممبرز ہمارے ایسے ہیں جنہوں دھوکہ دیا۔

یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ بلاول کا بنتا ہے: فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ک ہعدم اعتماد کے لیے انہیں سپورٹ ملی تھی، ہر ایم این اے کو فنڈز دیئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں