افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، وہاں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

یوسف رضاگیلانی شریف آدمی ہیں، استعفیٰ بلاول کا بنتا ہے: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات جاپان کے سفیر مٹسو ہیرو واڈا سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر کی جاپان کے سفیر سے ہونے والی ملاقات میں پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے لیے جاپان کی تکنیکی معاونت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو بھی جامع حکومت کا مشورہ دیا تھا۔

وزیر اعظم نے سیو افغانستان ہیش ٹیگ متعارف کرا دیا

فواد چودھری نے زور دے کر کہا کہ افغانستان کا امن دنیا کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں امن کی کوششوں میں آگے آنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ معیشت کو بھی مستحکم بنایا۔

انہوں نے دوران ملاقات جاپان کے سفیر کو بتایا کہ آج ملک میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 10 فیصد ترقی ہوئی ہے۔

افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے، پرویز خٹک

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ تعمیرات، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبے بھی ترقی کی جانب گامزن ہیں۔


متعلقہ خبریں