پی ایس ایل 7: لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی


کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ لاہور قلندر کی جیت میں نمایاں کردار فخر زمان کا تھا جنہوں نے شاندار سنچری بنائی۔

پی ایس ایل 7: وزیراعظم عمران خان کا کھلاڑیوں کے نام پیغام

ہم نیوز کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ فخرزمان 106 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ فخر زمان کے پی ایس ایل میں 1500 رنز مکمل ہو گئے ہیں۔

میچ میں محمد حفیظ نے 24 اور پٹیل نے 26 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 8 اورکامران غلام نے صرف6 رنز بنائے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 60 رنز بنائے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 کے چھٹے مقابلے میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اس موقع پر بابراعظم نے کہا تھا کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکا ہمیشہ سے بڑا میچ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

پی ایس ایل7، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک ہوئے مقابلوں میں کراچی کنگز کا پلڑہ بھاری رہا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان اب تک 13 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 8 میچ کراچی کنگز نے جیتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آوٹ کریں۔


متعلقہ خبریں