ویرات نے کپتانی چھوڑی نہیں چھڑوائی گئی ہے، شعیب اختر


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی نہیں بلکہ ان سے چھڑوائی گئی ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اب ویرات پر بہت پریشر ہے، اس کے ہاتھ میں بلا ہے، اگر اسے ٹیم سے ڈراپ نہیں ہونا تو پرفارم کرنا ہوگا۔

انہوں نے بھارتی کرکٹر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے آدمی پر ہی بڑی مصیبت آتی ہے اور وہ بڑے کھلاڑی ہیں، جو کچھ ہوا اسے دل سے نکال کر آگے بڑھنا ہوگا، جب تک معاف کر کے آگے نہیں بڑھتے تب تک آگے نہیں نکل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان نے ویرات کوہلی سے میچ کے دوران ہونے والی گفتگو سے متعلق کیا کہا؟

بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم تیزی سے نیچے آرہی ہے تو اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ کوہلی کی جگہ ہوتا تو شادی نہ کرتا اور ساری توجہ کھیل کو دیتا، لیکن یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کبھی بھی ویرات کی کپتانی کے حق میں نہیں تھے، وہ صرف چاہتے تھے کہ ویرات 100، 120 رنز بناتا رہے اور اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھے۔


متعلقہ خبریں