آرمی چیف سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے اقدامات کی بڑی اہمیت ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلوک برکیا ارگلو نے ملاقات کی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلوک برکیا ارگلو نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ ترکی کے ساتھ تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی گہرے تعلقات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے عالمی برادری کی مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔

ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں