‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کا سفر منزل تک پہنچ گیا


مومنہ درید پروڈکشن کے ڈرامہ سیریل ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ کی ہر گھتی سلجھ گئی، مشعل کی موت کا سچ سامنے آنے سے مہرین اور اسود کی ہر غلط فہمی دور ہو گئی۔

ہر کردار کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا، کہ کیسے بڑوں کے غلط رویوں سے بچوں کی زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں، ڈرامہ کی آخری قسط کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جبکہ ماہرہ خان کی جاندار اداکاری کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

ڈرامے کے آخری قسطوں میں دکھایا گیا کہ مہرین اور مشعل دونوں غلط نہیں تھیں، بچپن سے ہی مشعل کو مہرین کی ذہانت اور مہرین کو مشعل کی خوبصورتی اور اسٹیٹس نے احساس کمتری میں ڈالے رکھا، جس میں ان کی فیملی کا اہم کردار تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کہاں کے سچے تھے کی دھوم برقرار

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی تھیں۔ ڈرامے میں اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار نے اہم کردار ادا کیا۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی تھی۔

 

 

 


متعلقہ خبریں