وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر ہم آلو پیاز،ٹماٹر انڈیا سے لینا شروع کریں تو ملک میں مہنگائی آدھی ہو جائے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے، طلبہ تنظیموں کا حمایتی ہوں لیکن تشدد کے خلاف ہوں۔ پاکستان کے سیاسی مستقبل کیلئے طلبہ تنظیموں کا ہونا ضروری ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کراچی کے بعد خیبرپختونخوا کو بھی اسلحہ سے پاک کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارے دلوں کے قریب ہیں جس کے لیے ہم نے 4 جنگیں لڑی ہیں۔ سائبر سیکیورٹی بھی ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین کو خود کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔