راولپنڈی:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
ہم نیوز کے مطابق مشعال ملک نے کہا کہ اسفاق اور شعیب کا جرم اتنا ہے کہ وہ یاسین ملک کے بھتیجے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اشفاق کی عمر 23 اور شعیب کی 27 سال ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کے گرفتار بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بوڑھی والدہ اور بہن کو بھی تنگ کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے ان کی فیملی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
یاسین ملک کی آخری امید، دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے آگے آئے، مشعال ملک
ہم نیوز کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا کشمیر بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔