شاداب خان بھی بگ بیش کھیلیں گے


قومی کرکٹر شاداب خان نے بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز جوائن کر لی۔

سڈنی سکسرز کے آفیشل اکاونٹ پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے۔


قومی کھلاڑی ا س سے پہلے 2017 میں بی بی ایل کے لیے کھیل چکے ہیں، جبکہ وہ برسبین ہیٹ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے شاداب خان کی شرجیل خان سے مدد

واضح رہے کہ بی بی ایل میں فاسٹ بولر حارث رؤف میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے جبکہ قومی کرکٹر محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں