حماد اظہر پر پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب صدیقی برہم، رویہ شرمناک قرار دیدیا

حماد اظہر پر پی ٹی آئی ایم این اے آفتاب صدیقی برہم، رویہ شرمناک قرار دیدیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں خیبر پختونخوا کی طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں غلطیوں کی قیمت چکائی، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد سے منتخب رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے یہ بات پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر کو بھیجے جانے والے ایک خط میں لکھی ہے۔

رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا ہے کہ میرے حلقے این اے 247 میں اکتوبر سے گیس کا ایشو ہے اور پریشر انتہائی کم ہے۔

جے یو آئی کا مطلب پاکستان میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ کو بار بار میسیج کیے لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔

آفتاب صدیقی نے حماد اظہر کو بھیجے جانے والے خط میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کے پی کی طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

گیس اور بجلی کا بل سالانہ 4 لاکھ 70 ہزار تک بڑھنے کا امکان

ہم نیوز کے مطابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے لکھے گئے خط میں ایک مرتبہ پھر گزارش کی ہے کہ میرے حلقے میں گیس کی کمی کا نوٹس لیں۔


متعلقہ خبریں