وزیراعظم کا شیر شاہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

شہباز شریف کی تقریر نہیں ملازمت کی درخواست ہوتی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں کراچی کے شیر شاہ پراچہ چوک میں ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

شیر شاہ دھماکے کی جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں،سوئی سدرن

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد کی دھماکے کی زد میں آکر شہادت کے بارے میں جان کر بطورِ خاص رنجیدہ ہوں، اللّٰہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور سکت عطا فرمائیں۔

یاد رہے کہ  کراچی کے علاقے شیرشاہ میں زوردار دھماکے سے عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں