رحیم یارخان: قتل کی لرزہ خیز واردات، چار خواتین قتل

1122

رحیم یارخان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں چار خواتین کو قتل کردیا گیا ہے۔ مقتول خواتین آپس میں ماں اور بیٹیاں ہیں۔

جھنگ: اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قتل ہونے والی خواتین میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین جائے واردات پر ہی دم توڑ گئی تھیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، امدادی ادارے کے اہلکار اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے مقتول خواتین کی نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سینٹر منتقل کردیا تھا۔

اسود کی ضد، مہرین نے قتل کا اعتراف کر لیا

پولیس نے جائے وقوع سے تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش و تحقیق کے لیے متعلقہ تھانے میں منتقل کردیا ہے۔

سری لنکن شہری کا قتل، مرکزی ملزم سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں