ایم کیو ایم کو اعتراض کس بات پر ہے؟ مرتضیٰ وہاب کا استفسار

ایم کیو ایم کو اعتراض کس بات پر ہے؟ مرتضیٰ وہاب کا استفسار

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اعتراض کس بات پر ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس بات پر اعتراض ہے کہ آپ کے مطالبے کو پورا کیا؟ یا اس بات پر اعتراض ہے کہ میئر کراچی واٹر بورڈ کا چیئرمین نہ ہو؟

تعصب پر مبنی باتوں کا کراچی کو نقصان ہو گا، سعید غنی کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ سندھ  کے بلدیاتی انتخابات میں انہیں شکست نظر آرہی ہے۔

انہوں نے جماعت اسلامی پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھی کراچی میں چار سال تک اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل تک اپوزیشن جماعتیں تنقید کیا کرتی تھیں۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وسیم اختر 4 سال تک کہتے رہے کہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں۔ انہوں ے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ڈی ایم سیز کو ختم کر کے ٹاؤن قائم کرنے جا رہے ہیں تو انہیں یاد نہیں ہے کہ مصطفیٰ کمال بھی 18 ٹاؤنز کے ذریعے بلدیاتی امور چلاتے رہے تھے۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مخالفت کے باوجود ہم نے ایم کیو ایم کے میئر کو وقت مکمل کرنے دیا۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا اعتراض میئر کے واٹر بورڈ ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ضلعی بورڈ کا سربراہ ہونے پر ہے؟

بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

ہم نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پولیس میئر کو ہر تین ماہ بعد اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی کام بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں