شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت

کرکٹ: 37کروڑ روپے مالیت کی ڈراپ ان پچز، رمیز راجہ نے اعلان کردیا

لاہور: شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل پوری تعداد میں دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ اجازت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے دی ہے۔

دورہ پاکستان پر آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے شائقین کرکٹ کو پوری تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 اورغیر ملکی ٹیموں کے میچز کے دوران ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔

بڑے نام ڈراپ، ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے شائقین کرکٹ سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرالیں۔


متعلقہ خبریں