پنجاب: نئے بلدیاتی نظام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں معاملات طے پا گئے


پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) میں معاملات طے پا گئے۔ 

ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں میونسپل کارپوریشن، تحصیل کمیٹیاں اور ٹاؤن کمیٹیاں نہیں ہوں گی۔

پنجاب میں گیارہ میٹروپولیٹن کارپوریشنز  نو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہوں گی۔ میٹروپولیٹن کا سربراہ لارڈ میئر ہوگا۔ صوبے کے باقی پچیس اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی۔ جس کا سربراہ ضلعی میئر ہوگا۔

پنجاب حکومت کا بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کافیصلہ

اس سے قبل پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کے معاملے پر چار دن گزر جانے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکے تھے۔

وفاقی وزرا نے مسلم لیگ ق کےتحفظات اورتجاویز وزیراعظم کو پہنچادیں ،سیکرٹری بلدیات کی دو بار قائم مقام گورنرپنجاب سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ڈیڈلاک کے خاتمے کے لئے بھی دواجلاس ہوچکے تھے۔


متعلقہ خبریں