اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی منظوری


جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے ناموں کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور وزیر قانون  و انصاف فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جن تین ایڈیشنل ججز کے  ناموں کی منظوری دی گئی  ان میں بیرسٹر ثمن رفعت امتیاز،بیرسٹر ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں