پاکستان کو کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مل گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلی جائے گی.
Are you ready for the best-ever decade of men’s white-ball cricket?
Eight new tournaments announced ?
12 different host nations confirmed ?
Champions Trophy officially returns ? pic.twitter.com/W1UjFkTCeG— ICC (@ICC) November 16, 2021
اس کے علاوہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جب کہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی سری لنکا اور بھارت کریں گے۔
2027 کا عالمی ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ 2028 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2029 کی میزبانی بھارت کرے گا جب کہ 2030 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔
بھارت اور بنگلہ دیش عالمی ورلڈ کپ 2031 کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔