نئی دہلی: بھارت نے بالاکوٹ حملے کے ناکام پائلٹ ابھی نندن کو ترقی دے دی ہے۔ دلچسپ امر ہے کہ جس وقت ابھی نندن کا جہاز گرا تھا اور پاکستان نے اسے باوقار انداز میں واپس کیا تھا تو بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اس کے بعد اپنی ایک رپورت میں کہا تھا کہ ابھی نندن جہاز اڑانے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔
ابھی نندن کی چائے کے پاکستان کے کونے کونے میں چرچے
ہم نیوز نے انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کوگروپ کیپٹن کا رینک دے دیا گیا ہے۔
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بالاکوٹ پر ناکام حملے کے دوران پاکستانی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو چائے پلا کر اور سوٹ پہنا کر باوقار انداز میں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔
ابھی نندن، پاکستانی چائے اور امن
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے اس کے بعد بغیر کسی ثبوت کے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔
26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی لیکن آزاد کشمیر کی طرف سے بھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے پے لوڈ گراکر واپس بھاگ گئے تھے۔
پاک فضائیہ کے میوزیم میں ابھی نندن کا مجسمہ نصب
بھارت کو پاکستان نے اس کے بعد واضح طور پر پیغام دیا تھا کہ اشتعال انگیزی کا پاکستان اپنی مرضی سے وقت اور مقام کا تعین کرکے جواب دے گا۔ پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بھارت ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے۔
ہم نیوز کے مطابق پاک فضائیہ نے اس کے بعد 27 فروری کو لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا۔
پاک فضائیہ نے اس وقت اپنی حدود میں رہ کر اہداف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹس کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے مگر پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے
پاک فضائیہ نے جب اپنے اہداف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے مگر اس مرتبہ پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جب کہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔
ابھی نندن جہاز چلانےکیلئےفٹ نہیں،بھارتی ایئرچیف
پاکستان حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا جس کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے اس وقت کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے والد بھی بھارتی فضائیہ کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔