اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے پر تشدد مظاہرین کو خبردار کرتا ہوں، بس بہت ہوگیا، حکومت یرغمال نہیں بنے گی اور ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم کیا جائے گا۔
فرانسیسی سفیر کو نہیں نکال سکتے، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے تو احتجاج کا کوئی جواز نہیں،مارچ کو ہر صورت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مظاہرین واپس مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کے لیے تیار ہے، جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ دفاعی لحاظ سے اہم شاہراہ ہے اسے بند نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے جی ٹی روڈ کو پاکستان کی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کوئی لندن کا ہائیڈ پارک نہیں ہے، اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر صورت راستے میں روکیں گے۔
سڑکیں خالی ہونے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے، فواد چودھری
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ سے کئی بار رابط کیا، دو سے تین ملاقاتیں ہوئیں اورکل پھر رابطہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کی دفاعی لائن ہے اور اسے اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، دنیائے اسلام کی بڑی فوج ہے اور حکومت کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات،نوٹی فی کیشن جاری
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور جو حالات آپ نے پیدا کیے ہیں ان سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 4 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں اور 70 سے 80 زخمی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فرانسیسی سفیر پاکستان چھوڑ کر چلا گیا ہے، عمران خان اقوام متحدہ میں پاکستان کا کیس لڑ چکے ہیں۔
پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، کوئی نقصان نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ دونوں راستے کھول دیے جائیں گے۔