کارکنان اختلافات بھلا کر ضمنی الیکشن کی تیاری کریں، آصف زرداری

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پیپلزپارٹی پنجاب اور لاہور کے عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل سمیت دیگر شامل تھے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ این اے 133 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کر دیا جائے گا۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 133 کا انتخابی معرکہ بھر پور طریقے سے لڑے گی اور کسی کے لیے بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔

تم اب جلد جاؤ گے ، اب تم گھبرانا نہیں: وزیراعلیٰ سندھ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ آپس کے تمام اختلافات بھلا کر پرعزم طریقے سے ضمنی الیکشن کی تیاری کریں۔


متعلقہ خبریں