بھارت کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت کو شکست دینی ہے تو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ کے پہلے چار بلے بازوں کو پورے اوورز کھیلنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چیمپئنز ٹرافی نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی گیم ہے جس میں وقت کم ہوتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شاہین اڑان بھرنے کو تیار
اظہرالدین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی گیم میں بچنے کی کوشش کرنے والا ہمیشہ ناکام ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ وکٹ لینے کے لیے جائیں گے تو اپوزیشن پر دباؤ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کافی ناتجربہ کار ہے، صرف چار کھلاڑی تجربہ رکھتے ہیں جنہیں یہ میچ اپنے اوپر لینا ہو گا۔