نیٹ فلکس سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ ڈالر نے دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں، لیکن برطانوی کونسل نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کو نیٹ فلیکس کے اسکوئڈ گیمز سے دور رکھیں۔
سینٹرل بیڈفورڈ شائر کونسل کی ٹیم نے تمام والدین اور گارڈینز کو ای میل میں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ بچے سیریز میں دکھائی جانے والی گیمز اور پرتشدد حرکات کی نقل حقیقی زندگی میں کر رہے ہیں۔ جو انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 سال کے کم عمر بچے بھی کھیلنے اور اسکول کے دوران اسکوئڈ گیمز میں دکھائی گئی گیموں کو کھیلتے دیکھے گئے ہیں۔
سکولوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین کو بچوں کو ہارر فلموں سے بھی دور رکھنا چاہیے جہاں وہ ایسی چیزیں دیکھیں جو ان کے ذہن کے مطابق نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اسکوئیڈ گیم کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے اوپر جانے کا امکان
نیٹ فلکس سیریز’اسکوئیڈ گیم‘ ڈالر کمانے کی مشین بن گئی ہے۔ سیریز کی لاگت ساڑھے تین ارب روپے تھی اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی آمدن ڈیڑھ کھرب روپے سے اوپر چلی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق اسکوئیڈ گیم کو ابتدائی 23 دنوں میں 132 ملین افراد نے کم از کم دو منٹ کے لئے دیکھا۔ اس نے برطانیہ کے معروف ڈرامے’بریجرٹن‘ کا ریکارڈ توڑا جسے آن ایئر ہونے کے 28 دنوں میں 82 ملین اکاوئنٹس نے اسٹریم کیا تھا۔
جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے۔ اس سنسنی خیز ڈرامہ سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو 45.6 ارب (3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔ یہ سیریز نیٹ فلیکس پر دنیا کی نمبر ون سیریز بن چکی ہے۔