اسلام آباد: 200 کروڑ روپے کے غبن اور بھتہ خوری کیس میں بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کینیڈین نژاد اداکارہ نورا فتحی سے پوچھ گچھ بھارتی دارالحکومت دہلی میں قائم انورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں کی گئی ہے۔
بھارتی اداکارہ کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار
ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر اخبار دی اکنامک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غبن اور بھتہ خوری کے اس کیس میں دو ملزمان چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ اداکارہ لینا پال پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی کو پہلے سے گرفتار جوڑے سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسی کیس میں بالی ووڈ کی ایک اور معروف اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونا ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نامور اداکارائیں گرفتار چندرا شیکھر کے ہاتھوں پہلے ہی بھاری مالی نقصان اٹھا چکی ہیں۔
چندرا شیکھر اور لینا پال کو ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ادیتی سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خاوند شویندر سنگھ ایک کیس میں گرفتار تھے کہ اسی دوران ایک شخص نے خود کو وزارت قانون کا سینیئر افسر بن کر فون کیا اور پیشکش کی کہ وہ معقول رقم کے عوض ان کے خاوند کی ضمانت کراسکتا ہے تاکہ انہیں رہائی مل جائے۔
بھارتی اداکارہ پر نا معلوم افراد کا حملہ، زخمی ہو گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی سنگھ کا دعویٰ ہے کہ جون 2020 سے لے کر اب تک وہ چندرا شیکھر کو 30 اقساط میں 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ رقم بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جننتا پارٹی (بی جے پی) کے فنڈ میں جمع ہوگی۔
چندرا شیکھر کی اہلیہ لینا پال بنیادی طور پر ڈینٹسٹ ہیں لیکن اداکاری ان کا شوق ہے جس کی وجہ سے وہ شوبز میں عرصے قبل قدم رکھ چکی ہیں۔
شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنیوالے سمیر اداکارہ کے خاوند ہیں
لینا پال نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2009 میں ملیالم زبان کی فلم ریڈ چلیز سے کیا تھا، بعد میں انہوں نے ہزبینڈز ان گوا، ’کوبرا‘ اور بریانی جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔