فیاض الحسن چوہان نادہندہ نکلے، گاڑی تھانے بند

فیاض الحسن چوہان

بلاول بھٹو نہ ہی نوازشریف کون بنے گانیا وزیر اعظم؟ تہلکہ خیز دعویٰ کردیا گیا


وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان ای چالان کے نادہندہ نکلے، سیف سٹیز اتھارٹی نے 7 چالان جمع نہ ہونے پر گاڑی تھانے بند کرا دی۔

ذرائع کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے گزشتہ روز گاڑی کو پکڑ کر تھانہ انارکلی میں بند کرادیا ہے۔ گاڑی میں فیاض الحسن چوہان کا ذاتی ڈرائیور موجود تھا۔

فیاض الحسن چوہان پکڑے جانے پر برہم ہو گئے  اور انہوں نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا، جس کے بعد آئی جی پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کے مراسلے پر معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے ۔

ادھر وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ یہ گاڑی ذاتی نہیں ہے ، انہیں 30 ستمبر 2020 کو الاٹ کی گئی اور یہ گاڑی پنجاب سوشل سیکیورٹی ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے۔

گاڑی کا آخری چالان 20 اگست 2020 کو ہوا،  یہ گاڑی ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے فراہم کی گئی اور ساری غلطی انہی کی ہے، معاملے کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں