گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل کا حصہ بنایا جائے، چیف جسٹس کو خط


گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کرانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کو معاملے پر ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا گیا۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے شہری ہیں پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔

خط گلگت بلتستان کے شہری رشید عالم فاروقی اور پی ٹی آئی رہنماء مطلوب حکیم کیطرف سے مشترکہ طور پر لکھا گیا ہے۔

خط میں چیف جسٹس سے معاملہ پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا جائے۔

گلگت بلتستان کی عوام نے ہمشہ کم سہولیات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا تاہم گلگت بلتستان کی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں۔

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں. گلگت بلتستان کے عوام کو پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔

عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ کو گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے احکامات دے۔


متعلقہ خبریں