اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان کے شاہین بچے سیمی فائنل میں پہنچ گئے


ماسکو: پاکستان کے ’شاہین بچوں‘ نے تاجکستان کو شکست دے کر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم کا ٹاکرا انڈونیشیا کی ٹیم سے ہوگا۔

ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ازبکستان کی ٹیم کو شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں روس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا تھا۔

پاکستان اسٹریٹ چلڈرن کی فٹ بال ٹیم کی تربیت ایک بین الاقوامی تنظیم ’مسلم ہینڈز‘ نے کی ہے۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال کپ میں لڑکوں کے مقابلوں میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

’مستقبل تم سے ہے‘کی تھیم پر ہونے والے اس ’میلے‘ کا مقصد دنیا بھرمیں بے گھر بچوں کے حقوق کے شعورکو اجاگر کرنا ہے۔ فٹبال کے اس میلے کا انعقاد چندہ اکٹھا کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں نے کیا ہے۔

پاکستان کے اسٹریٹ چلڈرن پر مشتمل ٹیم 2014 میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہے۔


متعلقہ خبریں