جارحانہ کھیلنے کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں، شعیب اختر

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے جارحانہ کھیلنا کا کہا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں۔ 70 سے 80 سال میں ہم صرف بیٹنگ کی وجہ سے مارے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمیں ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہم نے دیہاڑ نہیں چلانی ،ہم نے پالیسی میکنگ پر جانا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب پی سی بی 15 بلین سے 115 بلین پر چلا جائے گا تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں پوچھتا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی سی بی ریونیو بڑھانے پر نہیں جاتا کچھ ٹھیک نہیں ہو گا، پیسے بن سکتے ہیں لیکن یہاں پر کام کرنا پڑے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل میں فیصل آباد، گلگت بلتستان، سیالکوٹ سب کی ٹیمیں لائیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ فخر زمان، دھانی اورشعیب ملک اگر ٹیم میں آتے ہیں تو ورلڈ کپ ہمارا ہو گا۔ ورلڈ کپ میں اگر شاہ نواز دھانی اور وہاب نہ ہوئے تو ان کی کمی محسوس کریں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ آج کل کے کھلاڑیوں کے 15 ہزار رنز نہیں مانتا ، میں 90 کی دہائی میں 5 ہزاررنز کرنے والے کو مانتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر زیادہ غصہ ہے، انہیں پھینٹی لگانی ہے۔


متعلقہ خبریں