انڈو نیشیا میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ


سورابایا: انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں چرچوں پر حملے کے ایک دن بعد ہی پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ایک اہل کار ہلاک ہوگیا۔

پولیس ہیڈ کوارٹر کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں اور چھ شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ خودکش دھماکہ میں چار افراد نے کردار ادا کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد سوار تھے۔ چاروں حملہ آوروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

گزشتہ روز سورابایا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں دھماکے دس منٹ کے وقفے سے ہوئے جس کے بعد سورابایا میں تمام گرجا گھروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرجا گھروں میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

دو روز قبل انڈونیشیا کے شہر بوگور میں ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے دینی اسکالرز نے دہشت گردی کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں