کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: ن لیگ کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے

شہباز شریف: پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دیدی

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی پر پارٹی کو مبارکباد دی۔

شہبازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں نون لیگ کی کامیابی پر پارٹی رہنماؤں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے ن  لیگ کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی عوامی خدمت کی تائید ہے۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ مہنگائی میں پسے عوام نےبے روزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ۔پی ٹی آئی سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی۔ پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے صوبے کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کردیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جس محنت اور نظریاتی وابستگی سے  پارٹی نے مل کر کام کیا، وہ قابل تحسین ہے۔عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ جہاں ہمیں  ذمہ داری ملی ہے، مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ  کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون کا56 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ لیکن پنجاب میں مسلم لیگ نون کا پلڑا بھاری رہا

یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں تحریک انصاف آگے، ن لیگ کا دوسرا نمبر

انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

42 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 180، مسلم لیگ ن کے 143 اور پیپلز پارٹی کے 112 امیدواروں نے حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں